عافیہ کیس،امریکی زبان استعمال نہ کی جائے،لاہور ہائیکورٹ

Thu, Dec 10 09, 01:38 PM PST AAJ TV

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں دفتر خارجہ امریکا کی زبان بول رہا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز احمد چوہدری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نوید عنایت ملک نے دفتر خارجہ کی جانب سے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ کو دو ہزار تین میں افغانستان کے شہر غزنی سے افغان پولیس نے حراست میں لیا اور دو ہزار آٹھ میں امریکا کے حوالے کردیا اور اب وہاں ان کا ٹرائل کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ پاکستانی شہری ہیں، انہیں افغانستان سے گرفتار کرکے امریکا بھیجا گیا۔ اس طرح معاملے میں تین ملک فریق ہیں اور انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس سے رجوع کرنے کے لئے تینوں ملکوں کی رضامندی ضروری ہے۔ اس موقع پر عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر حکومت سے واضح ہدایت لے کر پیش ہوں کہ حکومت عالمی عدالت سے رجوع کرنے کے لئے تیار ہے یا نہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: